یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ خطرناک :اقوام متحدہ

نیویارک// اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے(ا?ئی اے ای اے) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورپزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ا?ئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائے۔روس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب پیدا ہونے والے سنگین بحران کے بارے میں خبردار کیا،بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ ایک نہایت سنجیدہ اور سنگین صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کو فوری طور پر زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔اس دوران روسی فوج کے میزائل اور توپ حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔یوکرین کے علاقے ‘نیپروپیترووسک’ کے شہر ‘مارگانیتس’ پر روسی فوج کے میزائل اور توپ حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مارگانیتس بلدیہ دفتر کے سیکرٹری ‘اناتولی درکاچ’ نے کہا ہے کہ ”میزائل اور توپ حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ”۔درکاچ نے کہا ہے کہ حملے شہریوں کے رہائشی مقامات پر کئے گئے ہیں اور مارگانیتس اوّلین روسی بمباری کا نشانہ بننے والے شہروں میں سے ایک ہے ۔