یونیورسٹی امتحانات ملتوی

اشفاق سعید
سرینگر // کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے پیر اور منگل کو موسم کی خرابی کے پیش نظرمختلف امتحانات ملتوی کر دیئے ۔کنٹرولر امتحانات کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر ماجد زمان نے کہا، “تمام پی جی، انجینئرنگ اور دیگر امتحانات جو 30اور 31 جنوری 2023 (پیر اور منگل) کو ہونے والے تھے، موسم کی خرابی کے پیش نظر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے امتحانات کو بعد میں الگ سے لیا جائے گا۔ کلسٹر یونیورسٹی نے بھی 30اور 31جنوری کیلئے تمام امتحانات خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دئے ہیں ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ “ملتوی پرچوں کی تازہ تاریخوں کو الگ سے نکالا جائے گا ۔