یو این آئی
نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو یوم اطفال کے موقع پر راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں مختلف اسکولوں اور تنظیموں کے بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں پر اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔صدر ہند کے آفیشل ہینڈل نے ایکس پر لکھا کہ “یوم اطفال کے موقع پر، صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں مختلف اسکولوں اور تنظیموں کے بچوں سے بات چیت کی۔” تقریب میں بچوں کی طرف سے وندے ماترم گانا گایا گیا اور شاعری بھی کی گئی۔صدر نے کہا کہ “بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اور انکی بہتر پرورش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پر اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کچھ خوشی کے لمحات بھی شیئر کیے، ججبکہ اس ملاقات کے دوران کچھ بچوں نے وندے ماترم گایا اور نظمیں سنائیں۔” یوم اطفال ہر سال 14 نومبر کو آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے احترام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جواہر لال نہرو کو پیار سے ‘چاچا نہرو’ کہا جاتا تھا۔ نہرو کی موت کے بعد، بھارت میں ان کی سالگرہ کو ‘یوم اطفال’ یا بچوں کے دن کے طور پر منانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ نہرو 14 نومبر 1889 کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 27 مئی 1964 کو آخری سانس لی۔ وہ ملک کی جدوجہد آزادی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے 15 اگست 1947 کو وزیر اعظم بنے۔