بروسیلز// یوروپی یونین نے یوکرین کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب یورو کی فوری معاشی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ آج یوروپین دارالحکومت بروسیلز میں منعقد ہونے والے یوروپین فارن افئیرز کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
یوروپی کمیشن کے مطابق اس امداد سے یوکرین کو اس بحرانی صورتحال میں ہونے والے معاشی نقصان سے نمٹنے اور اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
اس کے ساتھ ہی یوروپی یونین نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ یوکرین کے ساتھ اس کی خود مختاری کے لیے بھر پور تعاون کے ساتھ کھڑے ہیں۔