جموں//این سی پی چیف و سابق وزیر ٹھاکر رندھیر سنگھ نے این سی پی ہائی کمانڈ کے مشورے کے بعد ریاست میں نیشنل یوتھ کانگریس کی نئی سٹیٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔انجینئر ادت بارو این وائی سی کے ریاستی صدر رضوان چوہدری جنرل سیکریٹری، راہول سنگھ پبلسٹی سیکریٹری،عبدالعزیز جوائینٹ سیکریٹری،جتیندر کھجوریہ ضلع صدر سانبہ،کلبر سنگھ ضلع صدر جموں،ہوں گے۔یوتھ لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر رندھیر سنگھ نے کہا کہ موجودہ وقت میں بے روزگاری کا مسئلہ دن بدن بھیانک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔انہوں نے ترقیاتی عمل کو تیز تر کرنے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں نوجوانوں کی قوت کو دیش کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کو کہا۔انہوں نے انتظامیہ اور سیاست میں کورپٹ غاصر کی نشاندھی کرنے اور انہیں نکال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔