ہندوستان میں جلد آئیگی اومیکران اسپیشل ویکسین:پونا والا

نئی دہلی/اومیکران  کے سب ویریئنٹ کے سبب ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کے معاملات میں تیزی آئی ہے۔ ہر دن ملک میں ہزاروں معاملے سامنے آرہے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی اور مہاراشٹر میں بھی کورونا نے ایک بار پھر سے رفتار پکڑ لی ہے۔ دہلی میں زیادہ تر معاملے اومیکران کے سب ویریئنٹ کے ہیں۔اس درمیان اومیکران سے متعلق سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Serum Institute of India) کے سی ای او ادار پونا والا (CEO Adar Poonawalla) نے ایک بڑی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جلد ہی اومیکران کے لئے ویکسین آنے والی ہے۔سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نوویکس کے ساتھ ایک اومیکران اسپیشل ویکسین پر کام کر رہا ہے۔ یہ بات پونا والا نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ اومیکران کے خلاف بن رہی ویکسین اس سال کے آخر تک آجائے گی۔ادار پونا والا کے مطابق کمپنی میں تیار کیا جا رہا ٹیکہ اومیکران کے سب ویریئنٹ بی5 کے خلاف خاص طور پر کارگر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین اومیکران کے سب ویریئنٹ کے ساتھ اس کے اہم ویریئنٹ کے خلاف بھی کام کرے گا۔ پونا والا نے کہا کہ یہ ویکسین ایک بوسٹر ویکسین کے طور پر بھی کافی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے لئے اومیکران اسپیسفک ویکسین کو فروغ دینا کافی اہم ہے کیونکہ اومیکران ہلکا نہیں بلکہ خود کو ایک خطرناک فلو کی طرح پیش کرتا ہے۔اس درمیان پیر کے روز برطانیہ نے اومیکران کی بڑھتی رفتار کو دیکھتے ہوئے ایک نئی ویکسین کو منظوری دی ہے۔ برطانیہ کے ڈرگ ریگولیٹر نے اپڈیٹیڈ ماڈرنا ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ برطانیہ اب پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے اومیکران ویریئنٹ کو ٹارگیٹ کرنے والی کورونا ویکسین کو منظوری دی ہے۔ اس نئی ویکسین کو 18 سال یا پھر اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر خوراک کے طور پر دی جائے گی۔