یو این آئی
ہوبارٹ//تیسرے T20I میں ہندوستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے ہارنے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم نے شاید 20 رنز کم بنائے۔ مارش نیپریزنٹیشن میں کہا، “ہم نے شاید 20 رنز کم بنائے۔ ہمیں زیادہ رنز بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح سے ٹم ڈیوڈ نے ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد اسکور کیا اسے دیکھ کر اچھالگا۔ اسٹوئنس نے اپنے تجربے کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے پاس اس میچ سے ابھی بھی بہت مثبت چیزیں لینے ہیں۔پانچ میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہے۔