سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ کے بلاک لسانہ میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے سوئوچھ بھارت ابھیان کے تحت یک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کی قیادت بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر لسانہ مصطفی منہاس نے کی۔اس کیمپ کا مقصد بلاک لسانہ میں ایس بی ایم اسکیم کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کرنا تھا اور انہیں بیت الخلائوں کی تعمیر کی تلقین کرناتھاتاکہ ارد گرد کے ماحول کو صاف و شفاف رکھاجاسکے ۔اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جلد از جلد بیت الخلاء تعمیر کریں۔مصطفی منہاس نے کہا کہ بلاک لسانہ میں اس بار سرکار نے جون تک یہ ہدف دیا ہے کہ جن کے پاس بیت الخلاء نہیں ،ان کے گھروں میں بیت الخلا کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کھلے میں رفع حاجت نہ ہواور ماحول صاف ستھرا رکھاجاسکے ۔بی ڈی او لسانہ نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کھلے میں رفع حاجت کرنے سے ماحول پر گہرا اثر پڑتا ہے جس سے کافی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں اس لئے وہ لسانہ کی تمام پنچایتوں کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سوئوچھ بھارت مشن سکیم کا فائدہ اٹھاکر اپنے اپنے گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرکے باعزت زندگی بسر کریں ۔