ہائی وے پر برف سے بس پھسل گئی | گاڑی میں سوار 30سے زائد مسافر محفوظ رہے

جاوید اقبال
مینڈھر //پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے طوطا گلی میں برف سے ڈھکی شاہراہ پر مسافر بس پھسل کر نالے میں جا گری تاہم اس دوران گاڑی میں سوار 30سے زائد مسافر محفوظ رہے ۔حکام نے بتایا کہ بس زیر نمبر JK02BL 5457- پونچھ سے جموں جا رہی تھی اور بھمبر گلی کے قریب طوطاگلی میں ہائی وے پر برف اورپھسلن کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور وہ سڑک کے ایک طرف پلٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ ’بس میں سوار مسافروں کی جان بچ گئی اور وہ محفوظ رہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے مقامی لوگوں اور فوج کی گشتی ٹیم نے ریسکیو میں حصہ لیا اور مسافروں کو ہنگامی دروازے اور ڈرائیور کے دروازے سے بس سے باہر نکالا کیونکہ بس کے مرکزی دروازے سڑک کے کنارے کی سطح سے پھنس گئے تھے۔ڈی ایس پی ٹریفک محمد نواز نے بتایا کہ ’کچھ مسافروں کوخراشیں آئیں لیکن لگ بھگ سبھی محفوظ رہے ۔