عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش مگوترا کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اور سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار اور بی ایم او گھاٹ ڈاکٹر عبدالغفور کی رہنمائی میں اے اے ایم سب کے تحت جی ایچ ایس بجرنی میں ’’ورلڈ کڈنی ڈے‘‘ منانے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ دن ہر سال مارچ میں پوری دنیا میں گردے کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت کے فیضان اے ٹرمبو نے گردوں کی اہمیت اور تعدد کو کم کرنے، گردے کی بیماریوں کے اثرات اور اس سے منسلک صحت کے مسائل کے بارے میں لیکچر دیا۔ہیلتھ ٹیم نے شرکاء اور عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بچپن سے ہی اپنے گردوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ آگے کی صحت مند زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صحت مند طرز زندگی پر دباؤ ڈالا گیا، جس میں باقاعدگی سے ورزشیں، وزن کو کنٹرول میں رکھنا، بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنا، مناسب سیال کا استعمال اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سگریٹ نوشی اور خود ادویات سے پرہیز کریں۔پروگرام میں طلباء ، سٹاف اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسکول کی ہیڈ ماسٹر نزہت جبین نے محکمہ صحت بالخصوص سی ایم او ڈوڈہ اور بی ایم او گھاٹ کا اسکول میں باقاعدگی سے بیداری پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔