ہائی اسکول بانڈی چچیاں سے ترنگا ریلی برآمد | سینکڑوں طلباء نے قومی پرچم اٹھا کر حب الوطنی کا پیغام دیا

حسین محتشم
پونچھ//گورنمنٹ ہائی سکول بانڈی چچیاںپونچھ کے ہیڈ ماسٹر عارف حسین میر کی قیادت میں ایک ترنگا ریلی برآمد کی گئی،جس تمام اسکولی طلباء و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی مختلف راستو سے گزرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ آفس تکیہ شریف بانڈی چیچیاں پہنچی اور وہاں سے واپس ہائی سکول بانڈی چچیاں میں اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران ہیڈ ماسٹر عارف حسین میر نے طلباء و اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہر گھر ترنگا’ آزادی کا امرت مہوتسو’ کے زیر اہتمام ایک مہم ہے جس کا مقصد لوگوں کو ترنگا گھر گھر لگانے اور آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس اقدام کا مقصد شہریوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور بھارتی قومی جھنڈے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے زیر اہتمام ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کے علاوہ تمام اسکولوں، کالجوں اور دیگر سرکاری اداروں میں مختلف سرگرمیاں جیسے ریلیاں، مباحثے، کوئز، پینٹنگ مقابلے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور طریقے سے شرکت کر یں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں پر قومی جھندا لہرا کر ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنائیں۔