مہور//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مہور میں صفائی کا ہفتہ منایا گیا۔یاد رہے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں سبھی پرنسپلوں،زونل ایجوکیشن افسران اور ہیڈماسروںکو ہدایت دی گئی کہ وہ 12 اپریل سے 19 اپریل تک ہر ایک اسکول میں صفائی کا ہفتہ منایاجائے اور چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی، نوڈل آفیسر ریاسی کے واٹس ایپ پر صفائی کے فوٹو بھی بھیجیں ۔ اس سلسلے میںگورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مہور میں صفائی کا ہفتہ منایا گیاجس کا مقصد تعلیمی اداروں میں صفائی رکھناہے۔اس پروگرام میں انچارج پرنسپل مقصود احمد اور این سی سی استاد ظہیرعباس نے حصہ لیا۔