گیس سلنڈرپھٹنے سے ماںاور 4سالہ بیٹا زندہ جل گئے

سرنکو ٹ// جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں جمعرات کو ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے اور پھٹنے کے بعد ماں اور اس کا نابالغ بیٹا زندہ جل گئے۔یہ واقعہ سرنکوٹ سب ڈویژن کے چندیمار گاؤں میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت حمیدہ بیگم (40) اور عاقب احمد (4) کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور دو بچوں سمیت خاندان کے تین دیگر افراد دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ میں بال بال بچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم ایک درجن مویشی بھی مر گئے۔ڈپٹی ایس پی سرنکوٹ تنویر جیلانی نے بتایا کہ ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے اور اب تک اس واقعے میں دو افراد اور بارہ پالتو جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔