گیان واپی معاملہ، اگلی سماعت 12جولائی

 

وارانسی//یواین آئی//اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے احاطے میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مستقل پوجا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر کل ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔مسلم فریق کی دلائل کو سننے کے بعد ڈسٹرکٹجج اجئے کرشنا وشویش نے سماعت کی اگلی تاریخ 12جولائی کو طے کی ہے ۔

 

ابھی مسلم فریق کے دلائل مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ اگلی سماعت پر بھی مسلم فریق اپنے دلائل پیش کرے گا۔ جس کے بعد ہندوفریق کے وکیل بحث کریں گے ۔انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ہندو خواتین کے ذریعہ گیان واپی مسجد کے احاطے میں سرنگار گوری کی مستقل پوجا کی اجازت طلب کرنے والی عرضی کے جواز کو چیلنج کیا ہے ۔آج عدالت میں تقریبا ایک گھنٹے تک بحث ہوئی۔ عدالت احاطے میں صرف چار افرا د کو جانے کی اجازت دی گئی۔ کاروائی سے میڈیا کو دور رکھا گیا۔