گول کلی مستا میں فوج نے خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں

زاہدبشیر

گول//گول کے کلی مستا علاقہ میں فوج نے مقامی خواتین کو ضروری ہنر اور آلات سے آراستہ کرنے کے لئے ٹیلرنگ کیڈر کا ایک پروجیکٹ جس میں خواتین کو سلائی مشین کی تقسیم کا منصوبہ “خواتین کو بااختیار بنانے” کے تحت 17 جنوری 23 سے سدبھائوناکے تحت شروع کیا گیا تھا۔اس منصوبے کا مقصد مقامی خواتین کو ہنر مندی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس پراجیکٹ میں 25 منتخب ضرورت مند خواتین کے لیے سات دنوں کے لیے ٹیلرنگ کیڈر شامل ہے جو 17 جنوری 2023ء سے شروع ہونے والے ایک انسٹرکٹر کی مدد سے شروع ہواہے، جس میں خواتین کو کپڑے کی سلائی، ترمیم اور مرمت کے بنیادی ہنر سکھائے گئے تھے۔ اس منصوبے کا اختتام سلائی مشینوں کی تقسیم اور خواتین کے لیے سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری لیکچر کے ذریعے ہوا۔ فوج کی جانب سے اس تقریب میں گول کے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری سخی محمد ،مقامی سرپنچ و پنچوں و معزز شہریوں کے علاوہ سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔