گول//ضلع رام بن میں گول اوربانہال کے دو علاقوں میں کورونا مثبت آنے کے ساتھ ہی حکام نے ان علاقوں کو حساس قرار دیتے ہوئے سخت بندشیں لگائیں ۔ گول سب ڈویژن کے سلبلہ علاقہ میں کئی شہریوں کے مثبت کورونا آنے کے ساتھ ہی حکام نے شام سے ہی علاقہ کوحساس قرار دیتے ہوئے دفعہ144نافذ کر دیا گیا اور کئی جگہوں پر پولیس کے پہرے بٹھا دئے گئے۔ گول سلبلہ روڈ پرناکوں کے با وجود کچھ لوگوں نے غیر ذمہ دارانہ رول نبھاتے ہوئے جہاں بازار پہنچنے میں کامیاب ہوئے وہیں سلبلہ میںجانے اور وہاں سے باہر دوسری جگہ جانے میں بے کوئی پرواہ محسوس نہیں کی۔لوگوں کی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ روئے پرلوگوں نے سخت تشویش کااظہار کرئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ہر ایک کو لگ سکتی ہے اس میں چالاکی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط کی سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص پورے شہر کو ملوث کر سکتاہے ۔ اس لئے یہ نہ صرف ایک شہری جو اس وباء کاشکار ہوا بلکہ ہرایک شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے عیال بال بچوں کا خیال کرتے ہوئے دوسروں کے بچوں وعیال کا بھی خیال رکھیں آیاکہیں علاقے میں اس مرض کو پھیلانے میں میں ہی موجب نہ بن سکوں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ دارای کے ساتھ ساتھ اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اس وبائی بیماری کے خلاف لڑنے میں اہم رول ادا کریں۔