گول چنا پل کی تعمیر قصۂ پارینہ یقین دہانیوں کے با وجود تعمیری کام شروع نہ ہوسکا

زاہد بشیر

 

گول// کئی سال قبل گول سب ڈویژن کے ساتھ کئی علاقوں کو ملانے والا واحد پل جو علاقہ چنا میں ڈھہ گیا تھا لیکن آج تک اس پل کی تعمیر نہیں ہو سکی ۔ اگر چہ پل کی تعمیر کے لئے موقعہ پر محکمہ تعمیرات عامہ ، ڈ ی ڈی سی ممبر اور بی ڈی سی ممبر بھی گئے تھے اور انہوں نے پل کی تعمیر کی جگہ کا بھی جائزہ لیا تھا لیکن کئی ماہ گزرنے کے با وجود پل پر تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا ۔ یہ پل علاقہ چنا ، گاگرہ، گنڈہ ، کلی مستا ، گوئی ، ڈاکہ، گنڈی وغیرہ علاقوں کو سب ڈویژن صدر مقام گول کے ساتھ ملاتا ہے لیکن قریباً پانچ سال قبل یہ پل شدید بارشوں کی وجہ سے ڈھہ گیا تھا اور آج تک اس کی تعمیر نہیں ہوسکی ۔ اگر چہ اس سلسلے میں جلد تعمیر کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ پل پر جلد از جلد تعمیری کام شروع کیا جائے او ر جائے موقعہ پر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ خود جائزہ لے اور معقول جگہ پر پل کی تعمیر شروع کی جائے ۔