گول//موٹر وہیکلزڈیپارٹمنٹ جموںو کشمیرکی جانب سے گول کے ڈاک بنگلہ میں میں آج اے آر ٹی او رام بن کی سربراہی میں سیفٹی ویک جانکاری کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں گول کے معزز شہریوں ، منظور میموریل ڈرائیونگ انسٹی چیوٹ کے انتظامیہ کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر روڈ سیفٹی کے بارے میں اے آر ٹی او رام بن نے جانکاری دی اور ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والے کوکسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔اس موقعہ پر لوگوں نے ٹرانسپورٹ سے متعلق اے آر ٹی او رام بن سے اپنے مسائل سنائے ۔ اے آر ٹی او نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو جلد دور کیا جائے گا۔