گول//محکمہ زراعت نے آج سب ڈویژن گول راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کے تحت مختلف کیمپوں کا انعقاد کیا جس میں سب ڈویژن صدر مقام گول میں ایس ڈی او گول سکھبیر سنگھ کی صدارت میں ایک کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس میں محکمہ باغبانی ، مچھلی پالن ، حیوانات ، پشو پالن ، ایپیکلچر وغیرہ نے حصہ لیا اور اس موقعہ پر گول کے مختلف جگہوں سے آئے ہوئے زمینداروں نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پرمختلف محکموں نے اپنے اپنے محکمے کی جانب سے زمینداروں اور عام لوگوںکو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ان محکموں سے جڑے رہیں کیونکہ ان محکموں کا براہ راست عوام سے تعلق ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ ان محکموں سے فائدہ حاصل کریں ۔ اس موقعہ پر محکمہ زراعت نے لوگوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولیات بہم پہنچانے اور زمینداری سے متعلق مفصل جانکاری دی اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس محکمہ کے ساتھ جڑے رہیں اور زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔اس موقعہ پر محکمہ نے زمینداروں سے کہا کہ وہ زمینداری میں کھاد کا کم استعمال کریں اور مشروم، شہد کی مکھیاں وغیرہ گھروں میں بنائیں اور اس سے روز گار حاصل کریں ۔