گول//گول بازار میں گریف کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل لگائے جانے پرلوگوں نے ربردست احتجاج کیا۔لوگوں کا ایک وفد نے تحصیلدار گول کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اس بارے میں باخبر کیا۔ اس موقعہ پر گریف کے ذمہ دار بھی تحصیل آفس پہنچے اور انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ۔ تحصیلدار نے کہا کہ اگر آئندہ اس طرح کی کوتاہی برتی جائے تو وہ قانونی کارروائی کریں گے ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے کہا کہ اس کی ویجی لینس کے ذریعے تحقیقات کروانی لازمی ہے کیونکہ گول سے کینٹھہ تک اس سڑک پر کروڑوں روپے نکالے گئے لیکن نئی تعمیر ہفتہ بھر نہیں ٹکتی ہے ۔ادھر گول سے مہور شاہراہ پر دگن ٹاپ کے مقام پر ناقص تارکول بچھائے جانے پر مسافروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دگن ٹاپ کے مقام پر بارشوںکے دوران بھی پانی پر تار کول ڈالا جا رہا ہے جبکہ اصول یہ ہے کہ جہاں پر تار کول ڈالا جائے سڑک بالکل خشک ہونی چاہئے تا کہ تار کول سڑک پر اچھی طرح سے بچھ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر گریف کو سڑک کی بہتری کی کوئی غرض نہیں ہے بلکہ خزانہ عامرہ سے موٹی موٹی رقم نکالنے سے ہے۔دگن ٹاپ کے مقام پر مسافروں کی کئی گاڑیاں آئیں جن میں سواریوں نے نیچے اُتر کر تار کول کی حالت پر نہایت ہی غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ موجو دگریف کے جے ای سے جب اس ناقص کام کے بارے میں بات کرنی چاہئے تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا اور مجھے میڈیا کے سامنے جواب دینے کی آفیسران نے اجازت نہیں دی ۔ تحصیلدار گول نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں گریف کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اور ناقص کام کر نہیں ہونے دیں گے ۔ لوگوںنے جلد از جلد اس طرح کے ناقص کام پر روک لگانے کی مانگ کی ۔وہیں لوگوںنے یہاں پر گریف کی جانب سے تمام کاموں کی ویجی لینس جانچ کی مانگ کی ۔