مینڈھر//ریا ستی حکومت کے سرکاری دفاترمیںبنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تمام تر دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں کیو نکہ تمام وعدے زمینی سطح پر نظر نہیں آرہے ہیں جس کا ثبو ت گو رنمنٹ ہا ئی سکول گو ہلد ہے ، جو کہ مینڈھر قصبہ سے محض چا ر کلو میٹر کی دوری پر واقعہ ہے ۔ ہا ئی سکول گو ہلد میں کل با رہ اساتذہ کا غذی ریکارڈ کے مطابق تعینات ہیں۔ جبکہ 5اساتذہ نو یں اور دسویں جما عت کے طلبا ء کو پڑ ھا تے ہیں جبکہ باقی سات اساتذہ دیگر 8 جما عتو ں کو پڑ ھانے کیلئے محکمہ تعلیم نے تعینات کیے ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک ہیڈ ما سٹر، ایک فزیکل ایجو کیشن ٹیچر ، ایک مڈڈے میل کیلئے جبکہ ایک ٹیچر بچو ں کے داخلے کیلئے تعینات کیاگیاہے ۔ اور ایک ٹیچر کسی دوسرے سکول میں اٹیچ ہے ۔ ریا ستی حکومت کے دعوئو ں کی پول اس وقت کھل گئی جب آٹھ جما عتو ں کیلئے صرف دو اساتذہ ہی پائے گئے جبکہ تین اساتذہ کو محکمہ کے اعلی افسر ان نے اثر رسو خ کی وجہ سے اٹیچ کیا ہوا ہے ، جبکہ ایک پو سٹ خا لی ہے ۔ لو گو ں کا کہنا ہے کہ ہائی سکول کے اند ر زیر تعلیم250سے زائد بچے ہیں ،جن کا مستقبل محکمہ تعلیم کے اعلی افسر ان تباہ کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے بغیر کوئی بھی درجہ چہا رم کا ملا زمین سکول میں تعینات نہیں ہے اور نہ ہی لائبر یرین لیبار ٹری اسٹنٹ مو جود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریا ستی حکو مت کی جا نب سے صرف ہائی سکول کا درجہ بڑ ھایا گیا لیکن سٹا ف کی شدید کمی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے بڑ ے دعوے کر تی ہے ۔ لیکن وہ دعوے صرف کھو کھلے ثابت ہو رہے ہیں اور کا غذی ریکار ڈ تک ہی محدود ہیں ۔ لو گو ں کا کہنا ہے کہ سر کا ری سکولو ں کی جانب اگر حکومت تو جہ دے بچو ں کی تعداد میں اضا فہ ہو سکتا ہے ، انہو ں نے کہاکہ ایسا محسو س ہو رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلی افسر ان نجی سکولو ں کے ما لکان سے بڑ ے پیمانے پر کمیشن لے رہے ہیںجس کی وجہ یہ ہے کہ سرکا ری سکول میں اساتذہ تعینات نہیں کر رہے ہیںاور بچو ں کا مستقبل تباہ کے دہانے کی جا نب جا رہا ہے۔ لو گو ں نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ سکولو ں کی حا لت کو بہتر بنا ئی جا ئے اور بچو ں کی زند گیو ں کے ساتھ کھلو اڑ نہ کیا جا ئے کیو نکہ مینڈھر میں زیا دہ تر سکول سر حدی علاقو ں میں ہیں اور فا ئرنگ اور گو لہ با ری کے دوران زیا دہ تر سکول بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کی پڑ ھائی بھی متا ثر ہو تی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سکولو ں کی حا لت رہی تو ہم بچو ں کو ساتھ لیکر تحصیل ہیڈ کوار ٹر پر احتجاج کر یں گے ۔ اس ضمن میں جب چیف ایجو کیشن افسر پو نچھ سے بات ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ بچو ں کی پڑ ھائی ضا ئع نہ ہونے دیں گے البتہ مزید اساتذہ جلد تعینات کیے جائیں گے۔