ڈورو// گرلزہائیر اسکینڈری اسکول ویری ناگ میں زیر تعلیم طلاب نے رہائشی سہولیات کی کمی کے باعث گذشتہ دو دنوں سے تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا ہے ۔گرلز اسکول کا درجہ 2003میںبڑھایا گیا اور فی الوقت اسکول میں600طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم اسکول میں صرف 4کلاس روم دستیاب ہے جس کے باعث طلاب سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔اسکول میں زیر تعلیم طلاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جگہ کی تنگی کے سبب وہ معیاری تعلیم سے محروم ہورہے ہیں ۔اگر چہ معاملہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا تاہم داد رسی نہ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے لئے کئی سال قبل نئی عمارت تعمیر کی گئی ابھی افتتاح نہیں ہورہا ہے لہذا اُنہوں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا ۔قابل ذکر ہے کہ اسکول کے لئے نئی عمارت پر 2006میںکام شروع کیا گیااورجس پر قریباََ4کروڈ روپئے صرف کئے گئے ۔ پرنسپل شوکت حُسین نے جگہ کی تنگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اُنہوں نے معاملہ اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لایا ہے اوراُمید ہے کہ نئی عمارت جلد بچوں کے لئے وقف کی جائے گی ۔