گجراتی نوجوان بھاجپا کے جھانسے سمجھ چکے ہیں:کھڑگے

نئی دہلی//کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں 20 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 1200 نوجوانوں کو ہی روزگار مل سکا۔ ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہو گئی ہے۔مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، “گجرات کو 20 لاکھ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے پچھلے دو سالوں میں صرف 1278 نوکریاں دی ہیں۔ ریاست کے 16 اضلاع میں ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی گئی۔