جموں//جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میںبڑھتے اضافہ کے بیچ گاندھی نگر جموں کے اسپتال کو کووڈ کیلئے مختص رکھا گیا ۔ اسی دوران اسپتا ل کا او پی ڈی بلک بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی کہ جو بھی مریض کوویڈ متاثرہ نہیںہے انہیں گھر رخصت کیا جائے ۔ انتظامیہ نے منگل کو گاندھی نگر جموں اسپتال کو کوویڈ کیلئے مختص رکھا اور تمام او پی ڈی بلاکوں کو بند کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں اسپتال میڈیکل سپر انڈٹینڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق گاندھی نگر جموں اسپتال میںتمام او پی ڈی بلاکوں کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتا ل کو کووڈ مریضوں کیلئے مختص رکھا گیا ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا کہ چونکہ انتظامیہ کی جانب سے گاندھی نگر اسپتال کو کووڈ اسپتال قرار دیا گیا تو اس کے چلتے 27اپریل سے اسپتال میںتمام او پی ڈی بلاک بند رہے گئے جبکہ ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر کورونا مریضوںکو اسپتال سے رخصت کیا جائے اور اگر کسی کو ضرورت ہو تو ان مریضوں کو دوسرے سنیٹروں میںمنتقل کر دیا جائے ۔