کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے پتوشاہی لولاب کے کستوربا گاندھی بالیکہ ودھیالیہ میں جمعہ کودا خلہ مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایجو کیشن افسر کپوارہ عبد الحمید فانی مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر 18غریب طالبات کا دا خلہ کیا گیا جبکہ 27بچیو ں نے دا خلہ کے لئے فارم جمع کئے تھے ۔سکول کی وارڈن میمونہ خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ سکول میں پچاس غریب بچیو ں کا داخلہ ہوتا ہے تاہم کے جی بی وی سکول پتو شاہی میں صرف 18بچیو ں کیلئے اسامیا ں خالی پڑی تھیں اور ان 18بچیو ں کا ترجیحاتی بنیادوں پر اندراج کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ سکول میں اعلیٰ تعلیم کے علاوہ وردی اور کتابو ں کے علاوہ دیگر کھانے پینے کی چیزیں مفت دی جاتی ہیں ۔اس حوالہ سے چیف ایجو کیشن افسر کپوارہ عبد الحمید فانی کا کہنا ہے کہ سکولو ں میں دا خلہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سکولو ں میں نئے بچو ں کا داخلہ ایک خوش آئند قدم ہے تاہم کے جی بی وی سکول پتو شاہی میں جس انداز سے دا خلہ شروع کیا گیا ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔