کیموہ کولگام میں گرینیڈ حملہ | زخمی پولیس اہلکار دم توڑ بیٹھا

خالد جاوید
کولگام//ضلع کولگام میں گذشتہ شب گرینیڈ حملے میں زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے بتایا کہ کیموہ میں سنیچر کی شب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں اس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا جسے ضلع اسپتال اننت ناگ میں داخل کیا گیا۔واقعہ کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے محاصرہ بھی کیا گیا لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔مذکورہ پولیس اہلکار طاہر احمد خان ساکن مینڈھر پونچھ،اتوار کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔