اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع میں جب سے فصل کٹائی شروع ہوئی تب سے شر پسندو ں نے متعدد علاقوں میں دھان کے انبارو ں میں آگ لگا کر کسانو ں کے سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر دیا ۔بدھ کے روز دن دھا ڑے شر پسندو ں نے نطنوسہ کے ترچھ علاقہ میں دھان کے کئی انبارو ں میں آگ لگا دی ۔مقامی لوگو ں نے جب واقعہ دیکھا تو انہو ں نے فائر سروس ہیڈ کواٹر کپوارہ کو مطلع کیا جس کے بعد فائر سر وس ٹینڈر جائے موقع پر پہنچ گئی اور بچائو کاروائی شروع کی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15روز سے پورے ضلع میں فصل کٹائی جاری ہے اور کسان اپنے دھان کے فصل کو کھیتو ں میں جمع کرتے لیکن کچھ شر پسند عناصر نے کسانو ں کا جینا حرام کر دیا اور آج تک متعدد دھان کے انبارو ں کو کا آگ لگا کر کسانو ں کے ارمانو ں کا گلہ گھونٹ دیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق ترچھ میں ایک غریب کسان کے دھان کے تین انبارو ں میں آگ لگا کر اس کی سال بھر کی محنت کو ضائع کیا اور اس کسان کو اس کے بغیر کو ئی دیگر وسائل میں ہیں ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت چند ایک لوگو ں کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ شروع کی ۔واضع رہے کہ کپوارہ ضلع کے متعدد علاقوں جن میں خمریال،بمہامہ ،گوگلوسہ اور ترچھ نطنوسہ شامل ہیں میں دھان کے متعدد انبارو ں میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں کسانو ں کے اس سرمایہ کو سخت نقصان پہنچ چکا ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کاروائی یا تو شر پسند کر سکتے ہیں یاپھر وہ لوگ کر سکتے ہیں جو کو متاثرین کے ساتھ کوئی رنجش ہو ۔متا ثرین نے انتظامیہ سے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔