کپوارہ میں ہولناک آگ  | 7 مویشی زندہ جل گئے ، رہائشی مکان تباہ

اشرف چراغ

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں آتشزدگی کی الگ الگ واردات میں کم از کم سات مویشی زندہ جھلس کر ہلاک اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ماور قلم آباد کے حقداجی شیخ پورہ میں عبدالاحد ملا کے گاؤ خانے میں آگ لگی۔آتشزدگی کی واردات کے نتیجے میں 7 مویشی زندہ جل گئے جبکہ گاؤ خانہ مکمل طور پر جل گیا۔ایس ایچ او قلم آباد جان محمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ ہیٹنگ آلہ سمجھا جاتا ہے‘‘ ۔اس واردات میں کوئی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا۔آگ کی ایک اور واردات میں پیر کی صبح ہا یہا مہ میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق ہا یہامہ کے چھلہ گنڈ میں ولی محمد ڈار ولد نور محمد ڈار کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔