منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے کٹار مل علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گرمی کے اس موسم میں ان کو کئی کلو میٹر کی مسافت طے کر کے پینے کیلئے صاف پانی لانا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ آب رسانی کی جانب سے جوپاپئیں بچھائی گئی تھی وہ اب بوسیدہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی سپلائی متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانی جمع کرنے والی ٹینکی کی حالت بھی انتہائی خراب ہو گئی ہے تاہم محکمہ عوام کو سپلائی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آب رسانی کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں ان کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔