کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف قصبوں میں دکانداروں کی جانب سے لوٹ کھسوٹ شروع کر دی گئی ہے تاہم اس سلسلہ میں ابھی تک مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بڑی کارروائی شروع ہی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔صارفین نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ کووڈ جیسے مشکل دور میں دکانداروں کی جانب سے گوشت ،سبزیاں ،میوہ جات اور دودھ کیساتھ ساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن متعلقہ محکمہ او ر مقامی انتظامیہ کی جانب سے دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دکانداروں کی جانب سے ابھی تک ریٹ لسٹیں چساپاں نہیں کی گئی ہیں جبکہ اشیاء خوردنی کی من پسند قیمتیں وصولی جارہی ہیں ۔صارفین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ او ر مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ رمضان میں صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔