کولگام میں شیڈ گرنے سے3زخمی

خالد جاوید
کولگام //جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منگل کو ایک پارک کے اندر پھولوں کی کاشت کا شیڈ گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی ہو گئے۔ گرین پارک چولگام میں ایک شیڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں وہاں بیٹھے تین افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت عمیر اشرف، آہل احمد اور فصیل یوسف کے طور پر ہوئی ہے جو تمام چولگام کولگام کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک شدید زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے SKIMS منتقل کیا گیا۔