کولگام میں جیش کے6معاونین گرفتار بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرنے کادعویٰ

خالد جاوید

کولگام//پولیس اور فوج نے ممنوعہ تنظیم جیش محمد سے وابستہ 6ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرنے کادعویٰ کیا ہے۔مرہامہ اوردمحال کولگام میں علیحدگی پسندسرگرمیاں انجام دینے کی مخصوص اطلاع ملنے پرکولگام پولیس اور فوج کی9آر آر نے 6ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیاجن کی شناخت شاہداحمدپڈرعرف جیلاولدغلام احمدپڈر،عبیداحمدایتوولدمشتاق احمدایتو،عابدمشتاق عرف راجو ولدمشتاق احمدنائیک ساکنا ن مرہامہ ،دانش احمدڈارولدآزاداحمدڈارساکن ڈی ایچ پورہ،نوازاحمدگنائی ولدمحمدعبداللہ گنائی ساکن ڈانگر پورہ اورکفایت احمدلون عرف رنکوولدمحمدمقبول لون ساکن محمد پورہ کے طور ہوئی۔ ان کے کہنے پراسلحہ کی بھاری مقدار جس میں ایک پستول،ایک پستول میگزین،18پستول رائونڈ،ایک ہتھ گولہ،4یوبی جی ایل،2مارٹر شل،30اے کے47گولیاں،446ایم 4رائونڈ،8ایم4میگزین،ایک اے کے47میگزین،ایک انساس میگزین،ایک وائرلیس سیٹ،4واکی ٹاکی اور دیگرقابل اعتراض موادبرآمد کرکے ضبط کیاگیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ گرفتارمعاونین ممنوعہ جیش محمدسے وابستہ ہیں اور پاکستان میں مقیم اپنے آقائو ں کے ساتھ سوشل میڈیاکے ذریعے رابطے میں ہیں۔اس سلسلے ،میں ڈی ایچ پورہ تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس زیرنمبر 01/2023درج کیاگیاہے۔