کولگام//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چھتہ بل بائی پاس علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 33 سالہ شخص ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کولگام کے چھتہ بل علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف احمد شیخ ولد علی محمد شیخ سکنہ میرہانہ ، جبکہ زخمیوں کی شناخت عامر احمد شیخ ولد غلام حسن شیخ اور پرویز ابراہیم ولد محمد ابراہیم کے طور ہوئی ہے۔
ایک سینئرپولیس اہلکار نے بتایا کہ دونوں زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔