کولکتہ//مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں واقع ' کولکاتہ کالج اینڈ ہاسپٹل ' کے فارمیسی ڈپارٹمینٹ میں بدھ کو آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانیکیلئے موقع پر فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں موجود ہیں۔ وہ دکان کا شٹر توڑ کر اندر لگی آگ کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔آگ کی وجہ سے اسپتال میں چاروں طرف کالے دھنوئیں کی پرت چھا گئی ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق، اسپتال میں 250 مریضوں کو اسپتال سے محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے چلتے آگ لگی ہے۔