کورونا کے 7کیسز | جموں میں کوئی نہیں، پلوامہ میں 3

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھکر 4لاکھ 79ہزار 363ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 54ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائیرس کی تشخیص کیلئے 3ہزار 41ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ سبھی 7متاثرین کی تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے کے 7اضلاع جن میں ضلع سرینگر ، بارہمولہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 7افراد میںبڈگام میں 2، پلوامہ میں 3 اور گاندربل میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 308ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 94وین دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن، سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار55ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 54ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔