کورونا کیسز میں اُتار چڑھائو جاری،626 کا اضافہ جموں میں 114،کشمیر میں 512متاثر

پرویز احمد

 

سرینگر //کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہونے والے ٹیسٹوں میں اضافہ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10ہزار 856ٹیسٹ کئے گئے جن میں 626افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 70ہزار 827ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4776بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس  سے 626افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 114جبکہ کشمیر صوبے میں 512افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 512افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثر ہونے والے 512افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 167، بارہمولہ میں 105، بڈگام میں 81، پلوامہ میں 15، کپوارہ میں 64، اننت ناگ میں 22، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 24، کولگام میں 19شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 98ہزار 135ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2430بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 114افراد متاثر ہوئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 114افراد میں جموں میں72، ادھمپور میں 5، راجوری میں2، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 2، کشتواڑ میں 9، پونچھ میں 3، رام بن میں 9 جبکہ ریاسی میں صرف ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 72ہزار 692ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔

 

 

ملک میں42نئی اموات،12,751نئے معاملات

نئی دہلی// مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 12,751نئے کورونا وائرس کے ساتھ، ہندوستان میں کووڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,41,74,650 ہو گئی ہے، جب کہ فعال کیسز کم ہو کر 1,31,807 ہو گئے ہیں۔ 42اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,772 تک پہنچ گئی ہے جس میں کیرالہ کے ذریعہ 10 اموات شامل ہیں۔