کورونا کیسز میں اضافہ | 5ماہ بعد وادی میں 13متاثر

پرویز احمد
سرینگر //پچھلے5ماہ میں پہلی مرتبہ کشمیر میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے جبکہ جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ79ہزار 631تک پہنچ گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے1637ٹیسٹ کئے گئے جن میں 13افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثر ہونے والے سبھی 13افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ مثبت قرار دئے گئے افراد میں سرینگر میں 5، بڈگام میں 3، بانڈی پورہ میں ایک، گاندربل میں 3 جبکہ شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3ہزار 5ہزار 523ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار 107اور متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔