کورونا کیسزمیں قدرے ٹھہرائو،586 کا اضافہ کشمیر میں 539اور جموں میں 47متاثر

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس تشخیص کیلئے11ہزار 500ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 586افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 72ہزار 597ہوگئی ہے۔اس دوران جموں و کشمیر میں اموات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4777بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے586افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 47جبکہ کشمیر میں 539افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں ۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی539افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔

 

کشمیر صوبے کے 539متاثرین میں سرینگر میں185، بارہمولہ میں133، بڈگام میں83، پلوامہ میں5، کپوارہ میں40، اننت ناگ میں42، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں13، کولگام میں24 جبکہ شوپیان میں5افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 676ہوگئی ہے۔ وادی میںکورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ پھر سے تھم گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2431ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے کورونا وائرس سے27افراد متاثر ہوئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 47افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ27، ادھمپور میں0، راجوری میں3، ڈوڈہ میں3، کٹھوعہ میں2، کشتواڑ میں5، پونچھ میں 2،، رام بن میں4 ,ریاسی میں 1جبکہ سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیںآئی ہے۔ جموں صوبے میں 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔

 

ملک میں کوویڈ کیسز 16,561
۔49نئی اموات
نئی دہلی// ہندوستان میں کورونا وائرس کے 16,561 نئے کیسز کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ کووڈ کیسز کی کل تعداد 4,42,23,557 ہو گئی، جب کہ فعال کیسز کم ہو کر 1,23,535 ہو گئے۔49 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,928 تک پہنچ گئی جس میں کیرالہ کے ذریعہ 10 اموات شامل ہیں۔، ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 207.47 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔