کورونا کا پھیلائو جاری،706 کا اضافہ | بارہمولہ 248کیساتھ سر فہرست،سرینگر میں 203

پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 13ہزار 274ٹیسٹ کئے گئے جن میں 706افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4776بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی گئی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 706افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 65جبکہ کشمیر صوبے میں 643افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 643افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 643متاثرین میں سرینگر میں 203، بارہمولہ میں سب سے زیادہ 248، بڈگام میں67، پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 50، اننت ناگ میں 41، بانڈی پورہ میں 10، گاندربل میں 4، کولگام میں12 جبکہ شوپیان میں ایک شخص کومثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 97ہزار 265ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2430بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 65افراد مثبت قرار دئے گئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 65متاثرین میں ضلع جموں میں 36، ادھمپور میں6، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 2، سانبہ میں 2، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 4، رام بن میں 4 جبکہ ریاسی ضلع میں کسی کی ررپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 72ہزار 482ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔

 

ملک میں 40 نئی اموات | 18,738نئے معاملات
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں 18,738 نئے کورونا وائرس کیسز کے ساتھ، ہندوستان میں کووڈ معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,41,45,732 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,34,933 ہو گئے ہیں۔40 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,689 تک پہنچ گئی ہے ۔