کمل کوٹ اوڑی میں تلاشی آپریشن ایل او سی کے نزدیک بھاری اسلحہ اور منشیات ضبط

فیاض بخاری

بارہمولہ// جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے جمعہ کو بارہمولہ ضلع کے کمل کوٹ اْوڑی علاقے میںLOCکے ساتھ ہیروئن جیسے منشیات کے 10پیکٹوں کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر سرحد پار سے دراندازی/ اسلحہ/ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو پولیس کی مشترکہ ٹیموں اور 8 آر آر نے ناکام بنایا اور اسلحہ/ بارود کے ساتھ 10 ممنوعہ پیکٹ برآمد کئے گئے۔ فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں، ریوند نالہ کے علاقے کمل کوٹ میں دراندازی/ اسلحہ/ گولہ بارود/ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی اطلاع پر، 8 آر آرنے ایل او سی کے ارد گرد ایک آپریشن شروع کیا۔ فوج کی طرف سے قبل از وقت وارننگ سسٹم نصب کرنے کے اشارے ملے تھے اور کچھ آگ بھی دیکھی گئی تھی۔ مزید تلاشی کے نتیجے میں2اے کے 74 رائفلز،2اے کے میگزین ،اے کے گولہ بارودکے 117 راؤنڈ،پستول چائنیز2،پستول چینی میگزین2،مشتبہ ممنوعہ10 سیل شدہ پیکٹ شامل ہیں۔پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔