Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیر سے دہلی تک وندے بھارت ایکسپریس وزیرا عظم جنوری میں افتتاح کرینگے:وزیر ریلوے

Mir Ajaz
Last updated: November 20, 2024 11:04 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ریلوے کے وزیر مملکت روونیت سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جنوری میں ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پر کشمیر سے نئی دہلی کو جوڑنے والی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے۔حکام کے مطابق، وندے بھارت ایکسپریس ٹرین جنوری 2025 سے قومی دارالحکومت کو وادی سے براہ راست جوڑے گی۔ ٹرین چناب ریل پل سے گزرے گی، جو دنیا کا سب سے بلند ریلوے پل ہے۔ریلوے نے پروجیکٹ کے 272 کلومیٹر میں سے 255 کلومیٹر مکمل کر لیا ہے، کٹرہ اور ریاسی کے درمیان صرف 17 کلومیٹر میں سے ایک چھوٹا سا حصہ دسمبر کے آخیرتک مکمل ہو جائے گا۔سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا’’جنوری میں، وزیر اعظم کے شیڈول کے مطابق، افتتاح ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق، یہ پروجیکٹ اس سال دسمبر تک مکمل ہونے کی امید ہے” ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا”ہر ایک پہلو کو جانچنے کی ضرورت ہے، اور ان تمام چیزوں کا بڑے پیمانے پر مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے، سب کچھ معیاری ہونے کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور تکنیکی ٹیمیں بار بار دورے کر رہی ہیں، اس پروجیکٹ میں بہت محنت کی گئی ہے جو کہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ ایک بار جب ہر پہلو کی تصدیق ہو جاتی ہے، تب ہی اس کے افتتاح کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا‘‘۔سنگھ، جنہوں نے منگل کو چناب ریل پل سمیت پروجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، کہا کہ “ہم اگلے سال جنوری میں کشمیر کے لیے ٹرین سروس شروع کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر ٹرکوں اور گاڑیوں کا بہت زیادہ بوجھ ہے، جو سردیوں میں بند ہو جاتا ہے۔ اس منصوبے سے وادی کے لوگوں کو ریلیف ملے گا، سیاحت میں اضافہ ہوگا اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ یہ منصوبہ پہلے روک دیا گیا تھا، گزشتہ آٹھ سالوں میں کام میں تیزی لائی گئی تھی اور اب یہ دسمبر تک مکمل ہونے کے راستے پر ہے۔وزیر نے اس منصوبے میں شامل کارکنوں اور افسران کی قربانیوں اور کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ میں 25 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس کے دوران بھی اس منصوبے پر بات کروں گا۔انہوں نے کہا”ہم لوگوں کو دہلی سے کشمیر صرف 1500 سے 2100 روپے میں لے جائیں گے۔ راستے میں ہم جموں اور ماتا ویشنو دیوی میں رکیں گے‘‘۔ سنگھ نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور یہ خطے میں سیاحت کو فروغ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے سے تازہ پھل، پھول اور سبزیاں تیزی سے دہلی پہنچیں گی، جس سے مقامی کاروباروں کو نمایاں فروغ ملے گا۔X پر ایک پوسٹ میں، سنگھ نے کہا “ریاسی میں انجی کھڈ برج کا دورہ کرنے کا ناقابل یقین موقع ملا، جو کہ بھارت کی انجینئرنگ کی مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ دہلی سے کشمیر وندے بھارت ایکسپریس میں 11 اے سی تھری ٹائر کوچز، چار اے سی ٹو ٹائر کوچز اور ایک فرسٹ اے سی کوچ ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

صنعت، تجارت و مالیات

زرعی پیداوار کی حفاظت اور معیار اہم محکمہ زراعت کاادویات کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری کے قیام پر زور

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیری دستکاریاں بلندیوں کی طرف گامزن کاروبار 300کروڑ سے تجاوز

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

مہندرا موٹرزکی جانب سے ایکس یو وی کے نئے ماڈل کی نقاب کشائی

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کولڈ چین کے نفاذ کیلئے نئی گائیڈ لائنز باغبانی محکمہ کے اہتمام سے کسانوں کیلئے ورکشاپ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?