منجا کوٹ //ایکس سروس مین یونین کی جانب دی گئی’ کشتواڑ چلو‘ کال واپس لے لی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں ایکس سروس مین یونین کے تحصیل صدر فارو ق خان ویگران کی جانب ایک پریس کانفرنس کے دوران کا ل واپس لینے کا اعلان کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں کشتواڑ ضلع میں ایک ایکس سروس مین کیساتھ پولیس کی جانب سے کی گئی مبینہ بدسلوکی کے سلسلہ میں ایکس سروس مین یونین کی جانب سے کشتواڑ چلو کال دی گئی تھی تاہم بعد میں پولیس اور مذکورہ اہلکار کے مابین معاملہ حل ہونے کی وجہ سے کال واپس لی گئی ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے فاروق خان ،منشی خان ،منظور خان ،رحمان خان اور اکبر خان نے کہاکہ ایکس سروس مین کیساتھ اس طرح کے واقعات کر کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایکس سروس مین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔