کشتواڑ//محکمہ صحت کی جانب سے0-18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے چوگان،کشتواڑمیں آر بی ایس کے تحت چائیلڈ سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری مہمان ذی وقار تھے۔کیمپ میں ڈپٹی ایس پی آپریشنز این اے خواجہ، سی ایم او کشتواڑ ،ڈپٹی سی ایم او کشتواڑ و محکمہ صحت کے دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔کیمپ کا افتتاح ڈی سی کشتواڑ نے کیا ۔پروگرام کے دوران بچوں کی مفت سکریننگ اور معالجہ کیا گیا ،جو کہ مرکزی سپانسر ڈ سکیم راشٹریہ بال سواستھیہ کاریکرم کے تحت کیا گیا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے شرکا سے صحت سے متعلق مسائل کی جانکاری پھیلانے میں آپسی تال و میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف ہیلتھ پروگراموں سے استفادہ لینا چاہیے اور طبی سہولیات کا نزدیکی صحت مراکز پر فائدہ اُٹھا لیں۔انہوںنے طلاب کو سکولوںمیں مڈ ڈے میل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کیمپ کے دوران مختلف سکولوں کے طلاب کی سکریننگ کی گئی جو کہ بیماریوں میں مبتلا تھے۔انہیں صحت کے مختلف طریقوں کی جانکاری دی گئی۔