عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ میں منگل کی صبح ایک نوجوان کی لاش سڑک کنارے سے برآمد ہوئی جسکے بعد پولیس نے اُسے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ ماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح مقامی لوگوں نے قصبہ کشتواڑ میں ایک نوجوان کی نعش کو سڑک کے کنارے پڑی دیکھ کر اُسکی اطلاع پولیس کو دی۔ انھواں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور ا س لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی کارروائی کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت چھبیس سالہ امت کمار ولر انجہانی ناگیش شرما سکنہ سنگرام بھاٹہ کشتوااڑ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔