کشتواڑ//ہفتہ وار کرونا پریس بریفنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں دوسری لہر کے دوران 1801مثبت معاملات درج کئے گئے جن میں 1688صحتیاب ہوئے جبکہ 135مثبت معاملات کا ہسپتال میں داخل کیا گیااس وقت محض آٹھ مریض ضلع ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ پہلی بار مثبت معاملات کی تعدا د100 سے نیچے پہنچی ہے اور اس وقت ضلع میں کل97مثبت معاملے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ میں جہاں 94مثبت معاملے سامنے آئے تھے وہیں اس ہفتہ محض 47معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مثبت آنے والے افراد کو الگ کیا جاسکے۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع بھر میںٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور اس وقت تک پنتالیس سال سے زائد افراد کی 93 فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوچکی ہے جسکے لیے انھوں نے محکمہ صحت ، تعلیم ،دیہی ترقی ، پی آر آئی و پولیس کے ملازمین کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد دوکانداروں و ڈارئیورں کیلئے ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ سبھی افراد کی ٹیکہ کاری کی جاسکے۔