کشتواڑ//کشتواڑ کی تمام گلیوں ،سڑکوں،یہاں تک کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے احاطہ میں آوارہ جانوروں نے شہر میں ٹریفک کی نقل و حرکت میں رخنہ ڈالا ہے۔قصبہ کی سڑکوں پر آوارہ جانوروں کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ آوارہ گائیوں کی وجہ سے بھی قصبہ کی سڑکوں پر ٹریفک کے نقل وحرکت میں روکاوٹ پیداہوئی ہے اور بعض اوقات یہ حادثات کا باعث بن جاتے ہیں۔ مقامی دکانداروں نے کہا کہ جانوروں کے گوبر سے قصبہ کی سڑکیں بھی گندی ہو جاتی ہے جس سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔قصبہ کی سڑکوں کے بیچوں بیچ ان جانوروں کو جگالی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آوارہ جانور گھاس یا صاف و شفاف خوراک پر گُذارہ نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ کوڑا کرکٹ بھی کھاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جانور بیمار ہوجاتے ہیں۔دریں اثنا ء پبلک ائیویر نس فرنٹ کے صدر شاکر صدیقی نے کہا ہے کہ گائے، گدھے اور کُتے شہیدی روڈ سے بس اسٹینڈ تک گھومتے پھرتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ آتی ہے۔بعض اوقات اسکی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔میونسپل حُکام اسکی جانب توجہ نہیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصبہ میں ان آوارہ جانوروں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے میونسپل حکام سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلہ کا سنجیدہ نوٹس لیکر ان آوارہ جانوروں کر پھاٹک میں ڈال د دیا جائے تاکہ آوارہ جانورں کے مسئلہ سے نجات مل سکے۔