کشتواڑ//کشتواڑ سیول سو سائٹی نے شاکر صدیقی کی رہنمائی میں ایک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا جس کا مقصد کھٹوعہ کی معصوم بچی کو انصاف دلانا تھا۔ سینکڑوں شہری اتوار کی شام کو ڈاک بنگلہ کے قریب جمع ہوئے اور کچھ دیر کیلئے خاموش جلوس چلا اس کے بعد لوگوں نے نعرے لگانے شروع کئے۔ انہوں نے آصفہ کے قتل اور عصمت ریزی میں گرفتار کئے گئے افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔