کشتواڑ//برفباری کی وجہ سے تقریباً چھ مہینوں تک بند رہنے کے بعد کشتواڑ۔ سنتھن۔ اننت ناگ روڈ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔اگر چہ اس سڑک کو رواں مہینے کی17تاریخ کو ہی کھول دیا گیا تھا تاہم20 مئی کو ہوئی تازہ برفباری کی وجہ سے یہ روڈ دوبارہ بند کی گئی تھی۔کشتواڑ پولیس کے مطابق اس سڑک سے برف ہٹانے کے بعد دوبارہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری نے کہا کہ بدھ کے روز سنتھن ٹاپ سے تمام قسم کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ عام طور سے ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہی گاڑیوں کے آمد و رفت کے لئے کھول دیا جاتا ہے،تاہم سردیوں میں کافی برفباری کی وجہ سے یہ سڑک بند رہی ہے۔.