کرگل میں 4.3شدت کا زلزلہ

غلام نبی رینہ

کنگن //نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی کے مطابق جمعہ کو لداخ کے کرگل ضلع میں زلزلہ آیا۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی۔زلزلہ4بجکر 41منٹ پر پیش آیا۔اسکی گہرائی165 کلومیٹر زمین کے اندر تھی اور اسکا مرکز کرگل سے 189کلو میٹر دور تھا۔چند روز قبل اسی کم شدت کا زلزلہ لداخ میں آیا تھا۔