’کرو یا مرو’ تحریک کی ضرورت:راہل

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی انگریزوں کے خلاف ‘کرویامرو’ جیسی تحریک کی طرح مودی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔ایک فیس بک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، “تاریخ کا وہ صفحہ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا – ‘بھارت چھوڑو’ تحریک8 اگست 1942 کو بمبئی سے شروع ہونے والی اس تحریک نے انگریزوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ اگست کی اس شام کو لوگ بمبئی کے گووالیہ ٹینک میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے ، گاندھی نے ‘کرویامرو’ کا نعرہ دیا اور ہندوستان میں برطانوی راج کا تقریباً آخری باب شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا، ‘‘آج ہندوستان کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لیے ایک اور ‘کرو یا مرو’ تحریک کی ضرورت ہے ، اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناہی ہوگا۔ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو ہندوستان چھوڑنا ہی ہوگا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ گاندھی جی کی کال پر، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں ہم وطن اس تحریک میں کود پڑے ، اس تحریک میں تقریباً 940 لوگ شہید ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا، “آج، بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر میں ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ادھر کانگریس نے پیر کو کہا کہ شمسی مصنوعات پر جی ایس ٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور اس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑے گا۔